• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
اتوار, ستمبر 24, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈالر سستا ہونے کے باوجود کاروں موٹر سائیکلوں کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں
  • وسعت اللہ خان کا کالم : شیر اک واری فیر۔۔۔
  • جعلی انجیکشن سے ملتان اور صادق آباد میں بھی بینائی متاثر ہونے کے واقعات : تحقیقات شروع
  • فلم ” قلی “ کی شوٹنگ میں غلط چھلانگ کی وجہ سے زخمی ہوا تھا : امیتابھ بچن
  • رؤف کلاسراکاکالم:بجلی مہنگی کیسے ہوئی ؟…(14)
  • خالد مسعود خان کا کالم:ادارے ایسے برباد نہیں ہوتے…(3)
  • یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:اعلیٰ تخلیقی کام کیسے کیا جائے؟
  • محمد حنیف کا کالم:مودی جی کا گھر میں گھس کر مارنے کا خواب
  • عمار مسعودکا کالم:میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے
  • عطا ء الحق قاسمی کاکالم:چڑیا گھر کا بن مانس!
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»بہاول پور :ایس ای کالج کے طالب علم نے توہین مذہب کے الزام میں پروفیسرقتل کر دیا
اہم خبریں

بہاول پور :ایس ای کالج کے طالب علم نے توہین مذہب کے الزام میں پروفیسرقتل کر دیا

رضی الدین رضیمارچ 20, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
khalid-hameed ..
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بہاولپور۔ایس ای کالج بہاولپورمیں نئے طالب علموں کے اعزامیں استقبالیہ تقریب کے معاملے پر بی ایس کے طالب علم نے پروفیسرخالدحمید کوتوہین مذہب کے الزام میں چھریوں کے وارکرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ملزم کانام خطیب حسین ولدمحمد حسین ہے اوراسے اعتراض تھاکہ اس تقریب میں مبینہ طورپربے حیائی کوفروغ دیاجارہاہے ۔واردات کے بعد ملزم کو فوری طورپرگرفتارکرلیاگیا۔پروفیسرخالدحمید کو شدیدزخمی حالت میں بی وی ہسپتال لے جایاگیامگروہ جانبرنہ ہوسکے ۔بی بی سی کے مطابق بہاولپور کے ایس ای کالج کے طالب علم خطیب حسین کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ ڈی پی او دفتر کے ترجمان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی ایف آئی آر کاٹنے کے لیے انہیں درخواست موصول ہو گئی ہے اور آج ہی اس قتل کا مقدمہ خالد حمید کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا جائے گا۔دوسری جانب بہاولپور میں ریجنل پولیس آفیسر کے ترجمان ریحان گیلانی نے بی بی سی کو بتایا کہ ‘طالب علم خطیب حسین نے آج صبح چھریوں کے وار کر کے اپنے پروفیسر کو قتل کیا ہے جس کے بعد انہیں موقع سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ کالج میں رواں ہفتے منعقد ہونے والی ایک الوداعی پارٹی کی مخالفت کر رہے تھے’۔نامہ نگار فرحت جاوید کے مطابق پولیس نے بتایا کے خالد حمید ایس ای کالج کے شعبہ انگریزی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ تھے اور جس وقت ان پر حملہ ہوا وہ کالج میں ہی موجود تھے۔ واقعے کے بعد وہاں موجود لوگوں نے طالب علم کو پکڑ لیا اور ان کے بیان کی ویڈیو بھی بنائی۔بہاولپور کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر تیمور نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دی ہے، جو ‘قتل کے محرکات کی تحقیق کرے گی اور دیکھے گی کہ آیا اس قتل میں مزید افراد ملوث ہیں یا نہیں’۔اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک خط بھی گردش کر رہا ہے جس میں کسی طالب علم کا نام لکھے بغیر ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی گئی ہے کہ کالج میں سالانہ فن فیئر کی ریہرسل جاری ہے، جسے رکوایا جائے’۔ اس فن فیئر کو ‘غیر اسلامی’ کہا گیا ہے، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی اطلاعات کے مطابق ایسا کوئی خط ڈی سی دفتر میں موصول نہیں ہوا اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔خالد حمید کے بھائی راشد حمید نے بی بی سی سے بات کی اور کہا کہ ‘دو دن پہلے بھی اسے لڑکے نے ڈی سی کو خط لکھا کہ کالج میں فنکشن نہیں ہونا چاہییے اور میرے بھائی کو دھمکیاں بھی دیں۔ لیکن انھوں نے گھر میں کسی کو اس بارے میں نہیں بتایا تھا۔ آج صبح یہ لڑکا ان کے دفتر میں داخل ہوا اور ان کی گردن پکڑ کر ان کے سر پر چاقو سے کئی وار کیے۔ وہیں طالبات کا ایک گروپ تھا انہوں نے شور شرابا کیا اور دیگر لوگوں نے اس لڑکے کو پکڑ لیا’۔انھوں نے کہا کہ خالد حمید’ ایک انتہائی شریف انسان تھے جو مذہبی اور نماز کے پابند تھے، سارا علاقہ گواہ ہے کہ وہ کسی لڑائی جھگڑے میں نہیں پڑتے تھے اور نہایت دھیمی شخصیت کے مالک تھے’۔دوسری جانب خالد حمید کے رشتہ دار اور قریبی دوست زاہد علی خان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے جو ‘معاشرے میں پھیلتی عدم برداشت’ کی وجہ سے ‘اس شخص کے ساتھ پیش آیا جو کبھی کسی سے بلند آواز میں بات نہیں کرتے تھے، وہ نہایت تحمل مزاج، رحمدل اور کالج کے طلبا و طالبات میں نہایت مقبول استاد تھے’۔واضح رہے کہ پاکستان میں اپریل 2017 میں خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان کو جامعہ کے طلبہ نے ان پر توہین مذہب کا الزام لگا کر قتل کر دیا تھا۔اس واقعے کے کچھ ہی عرصے بعد چارسدہ میں اسلامیہ پبلک کالج کے ایک طالب علم نے اپنے پرنسپل پر مبینہ طور پر توہین مذہب کا الزام لگا کر انہیں قتل کر دیا تھا۔جبکہ میں پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں 2016 میں پندرہ سالہ لڑکے نے اس وقت اپنا ہاتھ کاٹ دیا جب انہیں لگا کہ انھوں نے توہین رسالت کی ہے۔

فیس بک کمینٹ

بہاول پور قتل
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکیا فواد چوہدری کی وزارت جمعہ کو ختم ہوجائے گی؟ اسلام آباد میں چہ میگوئیاں
Next Article ’’سانپ‘‘ ابھی مرا نہیں۔۔نصرت جاوید
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

بہاولپور کے قریب مال گاڑی کے بریک فیل : 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

جولائی 24, 2023

اظہر سلیم مجوکہ اور اکبر بادشاہ: 39 سال پرانا ایک مضمون

اپریل 10, 2023

گجرات : نوجوان نے احمدی ڈاکٹر کو قتل کر کے خود کشی کر لی

فروری 20, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈالر سستا ہونے کے باوجود کاروں موٹر سائیکلوں کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں ستمبر 24, 2023
  • وسعت اللہ خان کا کالم : شیر اک واری فیر۔۔۔ ستمبر 24, 2023
  • جعلی انجیکشن سے ملتان اور صادق آباد میں بھی بینائی متاثر ہونے کے واقعات : تحقیقات شروع ستمبر 24, 2023
  • فلم ” قلی “ کی شوٹنگ میں غلط چھلانگ کی وجہ سے زخمی ہوا تھا : امیتابھ بچن ستمبر 24, 2023
  • رؤف کلاسراکاکالم:بجلی مہنگی کیسے ہوئی ؟…(14) ستمبر 24, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.