اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے خلاف نااہلی ریفرنس خارج کردیا۔ چیف الیکشن کمیشنر نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری اور محمد خان ڈاہا کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف دائر درخواستوں کو خارج کر دیا۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان نے فیصلہ پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں کے خلاف ریفرنس ناقابل سماعت ہے۔
فیس بک کمینٹ