نئی دہلی : دیوبند سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نومنتخب رکن اسمبلی برجیش سنگھ نے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ریاست میں آنے والی نئی حکومت شہر کا نام تبدیل کر کے دیوورند کر دے۔ بھارتی اخبار ‘دی ہندو’ کی رپورٹ کے مطابق برجیش سنگھ نے کہا کہ شہر دیوبند کو اسلامی مدرسے دارالعلوم دیوبند کے نام کے بجائے مہابھارت سے اس کے تاریخی تعلق کی مناسبت سے دیوورندقرار دیا جانا چاہیئے۔ برجیش سنگھ نے کہا کہ ریاست میں حکومت کے قیام کے بعد اسمبلی میں شہر کی تاریخی اہمیت کو دوبارہ واپس لانے کے لیے نام کی تبدیلی کا مطالبہ سب سے پہلا ہوگا۔ واضح رہے کہ تاریخی حوالے سے مہابھارت سے جڑے شہر دیوبند کو ہندو برادری مقدس قرار دیتی ہے۔ بی جے پی رہنما کے مطابق ان کے دیوتاؤں نے وطن بدری کے دور میں بھی دیوبند کا رخ کیا اور ان کی یہاں آمد کے نتیجے میں دیوبند میں موجود مشہور مندر کی بنیاد رکھی گئی۔
(بشکریہ:ڈیلی ڈان)
فیس بک کمینٹ