ملتان : نامور براڈکاسٹراور دانشور آصف خان کھیتران کو ریڈیو پاکستان ملتان کا اسٹیشن ڈائریکٹر مقرر کردیاگیاہے۔آصف خان کھیتران کاتعلق چوک اعظم لیہ سے ہے۔ وہ اس سے پہلے بھی ریڈیو پاکستان ملتان کے اسٹیشن ڈائریکٹر کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔آصف خان کھیتران نے 1987ءمیں ریڈیوپاکستان خضدار سے سینئر پروڈیوسر کی حیثیت سے کیرئیر کا آغاز کیا۔ وہ بہاولپور اور اسلام آباد میں بھی سینئر پروڈیوسر کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہے۔اس کے علاوہ آصف خان کھیتران ریڈیو پاکستان لاہور اور ریڈیو پاکستان ملتان میں ڈپٹی کنٹرولر پروگرامز ،ریڈیوپاکستان لورالائی ، ایبٹ آبادمیں اسٹیشن ڈائریکٹر ،ایف ایم 93ملتان کے انچارج اور ریڈیوپاکستان ملتان اور میرپور خاص میں پروگرام منیجر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
وہ آج کل ریڈیو پاکستان ملتان میں پروگرام منیجر کی حیثیت سے تعینات تھے۔ اسٹیشن ڈائریکٹر مختار احمد ملک کی ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں اسٹیشن ڈائریکٹر کے عہدے پرفائز کردیاگیا۔۔