اہم خبریں

رانا ثناء اللہ بھی دھر لئے گئے : الزام بعد میں بتائیں گے : اے این ایف

لاہور : اینٹی نارکوٹکس فورس نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر لیا ہے ۔ اے این ایف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی حکام نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ان سے پوچھ کچھ کی جاری ہے تاہم اس حوالے سے کوئی مصدقہ اطلاعات نہیں کہ انہیں کس کیس میں تحویل میں لیا گیا ہے۔



اے این ایف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی حکام نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ کو اے این ایف لاہور نے گرفتار کیا اور اس حوالے سے اے این ایف لاہور سے مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں، انہیں کس کیس میں گرفتار کیا گیا یہ کچھ دیر بعد بتائیں گے ۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے رانا ثنااللہ کی گرفتاری کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ذیادہ مضحکہ خیز بات کیا ہو سکتی ہے کہ اے این ایف رانا ثنااللہ کو گرفتار کرے، اے این ایف کا رانا ثنااللہ سے کیا لینا دینا ہے، انہیں دلیرانہ موقف کی وجہ سے گرفتارکیا گیا جب کہ رانا ثنااللہ کی گرفتاری کے پیچھے عمران خان ہے، جعلی اعظم چھوٹے ذہن کا مالک ہے۔

فیس بک کمینٹ
Tags

متعلقہ تحریریں

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker