پاراچنار: وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کی کرم ایجنسی میں جمعہ کی صبح ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 22 ہو گئی۔ دھماکے میں 60 افراد زخمی اور 40 زخمی ہوگئے۔ دھماکا پاراچنار کے نور بازار میں ہوا جس کے قریب بہت سی دکانیں اور امام بارگاہ بھی موجود ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق چند حملہ آوروں نے بازار سے کچھ فاصلے پر موجود پھاٹک پر کھڑے لیویز اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے بعد بازار میں دھماکا ہوا۔ دھماکا خودکش اور اس کا نشانہ خواتین تھیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور ریسکیو اہلکار جائے وقوع کی طرف روانہ ہوگئے اور پاراچنار کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
فیس بک کمینٹ