پورٹ آف سپین : چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔ پاکستان نے 125 رنز کا ہدف 19 اووروں میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ نوجوان باؤلر شاداب خان کو دس وکٹیں لینے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ احمد شہزاد اور بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں اہم 70 رنز بنائے۔ پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی کرنے والے اوپنر احمد شہزاد نے آخری میچ میں نصف سنچری سکور کی جبکہ بابر اعظم نے 38 رنز کی اننگز کھیلی۔
فیس بک کمینٹ