اہم خبریں

مسلم لیگی رہنما احسن اقبال کو نیب نے گرفتارکر لیا

 راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کو نیب راولپنڈی نے گرفتار کرلیا۔ نیب راولپنڈی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کوان کے دفترسے ’نارروال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کیس‘ میں گرفتارکرلیا ہے۔
نیب کی جانب سے احسن اقبال کو آج پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا ان کے خلاف اس کیس سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے اورمحض اخبار کی ایک خبر پر ان پر الزام عائد کیا جارہا ہے۔
احسن اقبال کی گرفتاری کے حکم نامے پر چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے دستخط موجود ہیں۔

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker