کراچی : مصباح الحق کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹ میں ملک کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے یونس خان نے بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ کراچی میں ایک پریس کانفرسن کے دوران یونس خان نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی طرف سے اپنے ملک کی بہترین خدمت کرنے کی کوشش کی اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میری آخری سیریز ہوگی جہاں میں اپنی ٹیم کی فتح کے لیے بہترین کوشش کروں گا۔
فیس بک کمینٹ