راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ہر پاکستانی کی طرح پاک فوج بھی پاناما کیس کے انصاف اور میرٹ پر فیصلے کی منتظر ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ’برطانیہ میں پاناما کے سوال پر میرا جواب سیاق و سباق سے ہٹ پیش کیا گیا، جبکہ ہر پاکستانی کی طرح پاک فوج بھی پاناما کیس کے انصاف اور میرٹ پر فیصلے کی منتظر ہے۔‘ واضح رہے کہ چند روز قبل میڈیا میں خبر رپورٹ ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پاک فوج پاناما کیس سے متعلق جو بھی فیصلہ ہوا اس کو قبول کرے گی، جبکہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ فیصلہ کیا آتا ہے۔‘ آرمی چیف ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں، جہاں میجر جنرل آصف غفور بھی ان کے ہمراہ ہیں جنہوں نے چند روز قبل وہاں میڈیا کو بریفنگ بھی دی تھی۔
فیس بک کمینٹ