کھیل

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ،پاکستان کی اچانک تنزلی

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں نیوزی لینڈ کی عالمی نمبر ایک بھارت کےخلاف باوقار کامیابی کے بعد جہاں اسکی پوزیشن یکدم تیسری ہوئی ہے وہاں پاکستان کو بنا کھیلے ہی جھٹکا لگا ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر اسکی ایک درجہ تنزلی ہوگئ ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت نیوزی لینڈ سیریز سے قبل 60 پوائنٹس کے ساتھ 7 ویں نمبر پر موجود تھا جبکہ پاکستان 140 پوائنٹس کے ساتھ بهارت،آسٹریلیا، انگلینڈ کے بعد چوتھے نمبر پر تھا لیکن کیویز نے 120 پوائنٹس کی مکمل سیریز اپنے نام کرکے مجموعی پوائنٹس کی تعداد 180 کرکے یکدم 6ویں سے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔اس طرح پاکستان ایک درجہ تنزلی کے بعد 5 ویں نمبر پر آگیا ہے. تازہ ترین ٹیبل کے مطابق بھارت 360 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے اور آسٹریلیا 296 کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے.نیوزی لینڈ 180 کے ساتھ تیسرے،انگلینڈ 146 کے ساتھ چوتھے اور پاکستان 140 کے ساتھ 5 ویں نمبر پر آگیا ہے. سری لنکا 80 کے ساتھ چھٹے اور جنوبی افریقا 24 پوائنٹس کے ساتھ 7 ویں نمبر پر ہے.ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیشی ٹیمیں تاحال پوائنٹس ٹیبل پر کهاتہ کھول نہیں سکی ہیں. واضح رہے کہ ٹاپ 2 ٹیمیں اگلے سال جون میں لارڈ ز کے تاریخی مقام پر ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلیں گی.
(عمران عثمانی)

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker