Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, فروری 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیٹ میٹرنگ ۔۔ امیر اور غریب کو یکساں نگاہ سے دیکھنے والا بندوبست : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ڈاکٹر علی شاذف کا جہان ِحیرت : ظہور چوہان کا اختصاریہ
  • پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • نیٹ میٹرنگ ختم، بلنگ شروع، سولر صارفین کو یونٹ کی قیمت دینی ہوگی : نیپرا
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم
  • تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا
  • ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ
  • گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم
  • ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»چونتیس برس پرانی جائیداد کا مقدمہ :نیب آج میر شکیل الرحمٰن کا ریمانڈ حاصل کرے گا
اہم خبریں

چونتیس برس پرانی جائیداد کا مقدمہ :نیب آج میر شکیل الرحمٰن کا ریمانڈ حاصل کرے گا

ایڈیٹرمارچ 13, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mir shakeel ur rehman
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور :قومی احتساب بیورو (نیب) نے جیو اور جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو اراضی کیس میں گرفتار کرلیا۔ترجمان نیب نوازش علی کی جانب سے بتایا گیا کہ ادارے نے 54 کنال زمین کی خریداری سے متعلق کیس میں میر شکیل الرحمٰن کو لاہور میں گرفتار کیا۔
میر شکیل الرحمٰن متعلقہ زمین سے متعلق نیب کے سوالات کے جواب دینے کے لیے جمعرات کو دوسری بار نیب میں پیش ہوئے، تاہم وہ بیورو کو زمین کی خریداری سے متعلق مطمئن کرنے میں ناکام رہے جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔
نیب کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 1986 میں غیر قانونی طور پر یہ زمین میر شکیل الرحمٰن کو لیز پر دی تھی۔نیب جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے میر شکیل الرحمٰن کو جمعہ کو احتساب عدالت میں پیش کرے گی۔
میر شکیل الرحمٰن کو 28 فروری کو طلبی سے متعلق جاری ہونے والے نوٹس کے مطابق انہیں 1986 میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب نواز شریف کی جانب سے غیر قانونی طور پر جوہر ٹاؤن فیز 2 کے بلاک ایچ میں الاٹ کی گئی زمین سے متعلق بیان ریکارڈ کرانے کے لیے 5 مارچ کو نیب میں طلب کیا گیا تھا۔جنگ گروپ کے ترجمان کے مطابق یہ پراپرٹی 34 برس قبل خریدی گئی تھی جس کے تمام شواہد نیب کو فراہم کردیے گئے تھے، جن میں ٹیکسز اور ڈیوٹیز کے قانونی تقاضے پورے کرنے کی دستاویز بھی شامل ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن نے یہ پراپرٹی نجی افراد سے خریدی تھی، وہ اس کیس کے سلسلے میں 2 بار خود نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہوئے، دوسری پیشی پر میر شکیل الرحمٰن کو جواب دینے کے باوجود گرفتار کر لیا گیا۔
بیان میں سوال اٹھایا گیا کہ نیب، نجی پراپرٹی کے معاملے میں ایک شخص کو کیسے گرفتار کر سکتا ہے؟ میر شکیل الرحمٰن کو جھوٹے، من گھڑت کیس میں گرفتار کیا گیا جبکہ قانونی طریقے سے سب بےنقاب کریں گے۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ 18 ماہ میں نیب نے ہمارے رپورٹرز، پروڈیوسرز اور ایڈیٹرز کو بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر درجنوں دھمکی آمیز نوٹسز بھیجے اور دھمکی دی کہ ہمارے چینلز کو بند کرادیا جائے گا، کیونکہ ہمارے چینل پر نیب کے حوالے سے خبریں اور پروگرامز چلائے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نیب نے دیگر ذرائع سے بھی ہمیں سچ بتانے کے بجائے اپنی رفتار کم کرنے، خبریں نہ چلانے اور اُن کے حق میں کام کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔
ترجمان جنگ گروپ کے مطابق ہم اپنے رپورٹرز، پروڈیوسرز اور اینکرز کو کسی بھی ایسی خبر کو نشر کرنے سے نہیں روکیں گے جو کہ میرٹ پر اترتی ہو اور ساتھ ہی ہم اس میں نیب کا مؤقف بھی شامل کرنے کی کوشش کریں گے۔
ترجمان کے مطابق اس حوالے سے نیب نے مذکورہ تمام الزامات کو مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ تمام کیسز کو آزادانہ طور پر لے کر چلتا ہے اور وفاقی حکومت کی جانب سے کسی خاص کیس کے حوالے سے کوئی دباؤ نہیں۔
5 مارچ کو ‘دی نیوز’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن احتساب کے ادارے کے سامنے پیش ہوئے تھے اور نیب کو آگاہ کیا کہ انہوں نے 54 کنال زمین ایک نجی مالک سے خریدی اور ان کے پاس اس کے ثبوت بھی ہیں۔
میر شکیل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ وہ پرامید ہیں کہ نیب اور عدالتیں کیس کا منصفانہ طریقے سے فیصلہ دیں گی۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ان پر اس طرح کے الزامات لگ چکے ہیں جو جھوٹے ثابت ہوئے۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری بہت افسوس کی بات ہے، پتہ نہیں حکومت کو کس بات کی فکر ہے کہ کون سا سچ نکل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ‘میڈیا کے خلاف کریک ڈاؤن کوئی نئی بات نہیں ہے، یہ پُرانا حربہ ہے، ایماندار اینکرز کو ہدف بنا کر سائیڈ لائن کردیا جاتا ہے جبکہ آج میڈیا ہاؤس کے سربراہ کو ہی گرفتار کرلیا گیا ہے، اس سے شاید خبر تو رُک جائے لیکن اس سے سچ سامنے آنے سے نہیں رکے گا۔’پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے دن سے نیب کے انتقامی رویے کی جانب نشان دہی کر رہے ہیں۔سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم عمران خان، نیب کو استعمال کرکے ناپسندیدہ افراد کو نشانہ بنارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری آزادی صحافت پر حملہ ہے اور عمران خان دھونس اور دھمکی سے اظہار رائے کی آزادی کو کچلنا چاہتے ہیں۔انہوں نے میر شکیل الرحمٰن کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

میر شکیل الرحمٰن
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپی ایس ایل 5 :کراچی کا لاہور پر کاری وار،کوئٹہ بھی نہال ۔۔ عمران عثمانی
Next Article کورونا وائرس کا خوف : پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے میچ خالی اسٹیڈیمز میں ہوں گے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

یکم جنوری سے جنگ کراچی کا پرنٹنگ پریس بند :مزید ڈاؤن سائزنگ کا فیصلہ

دسمبر 14, 2022

جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل کی ضمانت منظور

نومبر 9, 2020

یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم :با عزت زندگی گزارنے کا صحیح طریقہ

جولائی 22, 2020

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیٹ میٹرنگ ۔۔ امیر اور غریب کو یکساں نگاہ سے دیکھنے والا بندوبست : برملا / نصرت جاوید کا کالم فروری 11, 2026
  • ڈاکٹر علی شاذف کا جہان ِحیرت : ظہور چوہان کا اختصاریہ فروری 10, 2026
  • پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم فروری 10, 2026
  • نیٹ میٹرنگ ختم، بلنگ شروع، سولر صارفین کو یونٹ کی قیمت دینی ہوگی : نیپرا فروری 10, 2026
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم فروری 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.