جمیکا : پاکستانی بلے باز یونس خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے 13ویں کرکٹر بن گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف جمیکا میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں یونس خان نے چوکا لگا کر دس ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے پہلے دس ہزار رنز بنانے کا اعزاز ہندوستان کے سنیل گواسکر نے 1987 میں پاکستان کے خلاف احمدآباد ٹیسٹ میں بنا کر حاصل کیا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک ایلن بارڈر، اسٹیو وا، برائن لارا، سچن ٹنڈولکر، راہول ڈراوڈ، رکی پونٹنگ، جاک کیلس، مہیلا جے وردنے، کمار سنگاکارا، شیونارائن چندرپال اور ایلسٹر کک دس ہزار رنز بنا چکے ہیں۔
فیس بک کمینٹ