لندن:متحدہ قومی موومنٹ کی سینئر رہنماءاور ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکرٹریٹ لیڈیز ونگ کی انچارج صفیہ اکبر کو لندن کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین، ایڈہاک کنونیئر طارق جاوید ، ایم کیوایم لندن کے آرگنائزر،کمیٹی ممبرز،کارکنوں اور اہل خانہ نے نمازجنازہ میں شرکت کی۔صفیہ اکبر19مئی سے کورونا کے باعث لندن کے ہسپتال میں زیرعلاج تھیں۔ برطانیہ میں مساجد اورعبادتگاہوں کی بندش کے باعث صفیہ اکبر کی نمازجنازہ قبرستان میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر کورونا وائرس کے ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کروایاگیا۔جنازے اورتدفین کے موقع پر الطاف حسین دھاڑے مار کرروتے رہے جس کے بعد جنازے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اس خبر کے ساتھ وائرل ہوگئی کہ الطاف حسین کی اکلوتی بیٹی فضاءالطاف کورونا سے انتقال کرگئیں اور الطاف حسین بیٹی کے جنازے پر دھاڑے مار کررورہے ہیں۔
فیس بک کمینٹ