لاہور: سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو تبدیل کر دیا گیا، ان کی جگہ غلام محمود ڈوگر کو تعینات کیا گیا ہے۔عمر شیخ پہلے روز سے متنازع تھے اور وزیر اعلیٰ کے پسندیدہ افسروں میں شمار ہوتے تھے ۔
ایوان وزیراعلیٰ میں کچھ دیر قبل غلام محمود ڈوگر کا انٹرویو کیا گیا، غلام محمود ڈوگر فیصل آباد میں تعینات رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے عمر شیخ کو شہر میں جرائم کنٹرول نہ کرنے پر تبدیل کیا ہے۔
فیس بک کمینٹ