لاہور: جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق ایم این اے حافظ سلمان بٹ انتقال کر گئے۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق گزشتہ رات حافظ سلمان بٹ کو دل کا دورہ پڑا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا۔حافظ سلمان بٹ کی نماز جنازہ کل منصورہ میں ادا کی جائے گی۔
حافظ سلمان بٹ گزشتہ رات ہارٹ اٹیک کے بعد نجی اسپتال کےآئی سی یو میں زیر علاج تھے، حافظ سلمان بٹ طویل عرصےسےشوگرکےمرض میں مبتلاتھے، ان کی نماز جنازہ بعدجمعہ 2بجےمنصورہ میں اداکی جائےگی ،جنازہ 700عمربلاک علامہ اقبال ٹاؤن سے اٹھایاجائےگا۔
حافظ سلمان بٹ نے 65سال عمر پائی، حافظ سلمان بٹ پنجاب یونیورسٹی اور صوبہ پنجاب میں جماعت کے ناظم رہے۔
(بشکریہ: جیونیوز)
فیس بک کمینٹ