ممبئی : نام ور اداکار ونود کھنہ جمعرات کی صبح انتقال کر گئے ۔ ونود کھنہ کی عمر 70 برس تھی اور وہ کینسر کے باعث ممبئی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ ونود کھنہ کو اپریل کے پہلے ہفتے میں ہسپتال داخل کرایا گیا تھا مگر ان کی طبیعت نہ سنبھل سکی ۔ وہ 6 اکتوبر 1946 کو پشاور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز 1968 میں فلم ماں کا میت سے کیا اور جلد ہی ان کا شمار بالی ووڈ کے مقبول اداکاروں میں ہونے لگا ۔ ونود کھنہ نے 141 فلموں میں کام کیا ۔ وہ 2013 تک فلم انڈسٹری سے وابستہ رہے ۔ ونود کھنہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے موجودہ لوک سبھا کے رکن بھی تھے۔
فیس بک کمینٹ