پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے وزارت داخلہ کی طرف سے ڈائریکٹرز کی سکیورٹی کلیئرنس مسترد کیے جانے کے بعد بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ (پاک نیوز) کے سیٹلائٹ ٹی وی لائسنسز فوری طور پر منسوخ کردیئے۔ ہیمرا کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے میسرز لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز شعیب شیخ، عائشہ شعیب شیخ، وقاص عتیق اور ثروت بشیر کی سکیورٹی کلیئرنس مسترد کیے جانے کے بعد اتھارٹی نے کمپنی کے سیٹلائٹ ٹی وی لائسنسز منسوخ کیے۔ پریس ریلیز کے مطابق منگل (2 مئی) کو پیمرا ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے اجلاس میں اتھارٹی ارکان نے پیمرا شکایات کونسل سندھ کی سفارشات کی روشنی میں مذکورہ فیصلے کی منظوری دی۔ پیمرا نے بول انٹرٹینمنٹ (پاک نیوز) کو اپنے اصل لائسنسز بشمول تمام بقایا جات جمع کروانے کا بھی حکم دیا۔ دوسری جانب فیصلے کی کاپی بھی پاک سیٹ کو ارسال کردی گئی تاکہ بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ (پاک نیوز) کی نشریات فوری طور پر روک دی جائیں۔
فیس بک کمینٹ