دبئی : سابق صدر جنرل پرویز مشرف سے بدھ کے روز دبئی میں متنازعہ پاکستانی اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خان نے ملاقات کی ۔ ملاقات دبئی میں مشرف کے گھر پر ہوئی جہاں جنرل مشرف اپنی والدہ کی دیکھ بھال کے لئے آئے ہوئے ہیں جو آج کل بیمار ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ وینا ملک اور ان کے شوہر پرویز مشرف کی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں جس کے لئے مشرف دبئی میں بیٹھ کر رابطے کر رہے ہیں ۔
فیس بک کمینٹ