لاہور : ٹیسٹ کرکٹر محمد نواز کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 6 ماہ کی پابندی اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ آل راونڈر محمد نواز پر ممکنہ پابندی کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے آسٹریلیا میں ‘بکی’ کی جانب سے رابطہ کرنے کی اطلاع بروقت کرکٹ بورڈ کو نہیں کی تھی ۔ کرکٹ بورڈ نے محمد نواز کو 8 مئی کو اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 4.3کی خلاف وزری کے تحت ‘نوٹس آف ڈیمانڈ ‘جاری کیا اور انہیں لاہور میں اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
فیس بک کمینٹ