اہم خبریںعلاقائی رنگ

سرائیکی ، ہندکو ، براہوی کو قومی زبانوں کا درجہ دینے سے انکار : قاسم بگھیو نے تائید کر دی

اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے سرائیکی ، ہندکو ، براہوی سمیت سات علاقائی زبانوں کو قومی زبانوں کا درجہ دینے کا آئینی ترمیمی بل مسترد کر دیا ۔ جبکہ پنجابی ، سندھی ، پشتو، بلوچی کو صوبائی اور اردو کو قومی زبان کا درجہ دینے کے بل کی منظوری دے دی ۔ قائمہ کمیٹی میں اعتزاز احسن نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ قومی زبان کا درجہ صرف اردو کو حاصل ہو گا اور اس بارے میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہئے ۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی اور اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئر مین ڈاکٹر قاسم بگھیو بھی موجود تھے جنہوں نے علاقائی زبانوں کو قومی زبانیں قرار نہ دینے کی تائید کی اور کہا ہم علاقائی زبانوں کی اہمیت تسلیم کرتے ہیں مگر قومی زبان کا درجہ صرف اردو کو حاصل رہے گا ۔

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker