اسلام آباد : وکی پیڈیا کی جانب سے فوٹو گرافی کے عالمی مقابلے میں تین پاکستانی فوٹو گرافروں کی تصاویر منتخب ہو گئی ہیں ۔ ان میں سے دو تصاویر سرائیکی علاقے کے تاریخی مقامات قلعہ ڈیرہ ور اور بی بی جیوندی کے مزار کی ہیں ۔ قلعہ ڈیرہ ور چولستان کی تصویر تحسین شاہ نے بنائی جب کہ اوچ شریف میں واقع بی بی جیوندی کے مزار کی تصویر اسامہ شاہد نے بنائی۔ مونومنٹس 2016‘ کے نام سے ہونےوالے اس مقابلے میں 10ہزار 748 افراد کی جانب سے 2 لاکھ 77ہزار 365 تصاویر موصول ہوئیں جو کسی بھی تصویری مقابلے کے لیے جمع کرائی جانے والی تصاویر کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
فیس بک کمینٹ