اسلام آباد : وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کو سوشل میڈیا کے ذریعے پاک فوج کو بلا جواز تنقید و تضحیک کا نشانہ بنانے والے عناصر کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ وزارت داخلہ کے جاری بیان کے مطابق چوہدری نثار نے ایف آئی اے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار سے متعلق پاکستان کا آئین یہ واضح کرتا ہے کہ ملکی سکیورٹی اور دفاع کے معاملات اور متعلقہ اداروں کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین میں یہ بھی تحریر ہے کہ کوئی شہری کسی بھی ایسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوگا جس سے پاک فوج کے ادارے کے وقار، نیک نامی اور عزت پر حرف آئے۔ انھوں نے زور دیا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں پاک فوج یا اسکے افسران کی تضحیک ناقابلِ قبول ہے۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اپنے مخصوص مقاصد کی خاطر پاکستان کے منظم اور باعزت ادارے کو نشانہ بنانا نہ صرف تشویش ناک ہے بلکہ سنگین جرم بھی ہے اور دانستہ یا غیر دانستہ طور پر ایسے جرم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انھوں نے ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی کہ ان قابلِ مذمت سرگرمیوں میں ملوث اشخاص کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے، خواہ ان لوگوں کا تعلق کسی بھی پارٹی، جماعت یا پیشے سے ہو۔
ہفتہ, جولائی 11, 2026
تازہ خبریں:
- جی ٹی ایس سے الیکٹرک بس تک کا سفر : شہزاد عمران خان کا کالم
- شفیق مینگل کے گھر پر حملے میں 17 ہلاکتیں : ڈھائی گھنٹے تک مقابلہ
- روسی ادب چند مطالعات : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب کا مطالعہ کیوں ضروری ہے ؟ شاکر حسین شاکر کا کتاب کالم
- Forcing God’s Hand ایک جائزہ : فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی صیہونیوں کا مذہبی فریضہ ہے ؟ ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- ایران پر امریکی حملے اور امن کی رہی سہی امید : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- اینکر ریحان طارق کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ : مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام
- بلوچستان : چار دن میں شدت پسندی کے تین واقعات : 11 فوجی ، 27 پولیس اہلکارجان سے گئے ، 54 شدت پسند بھی مار دیے ۔۔ آئی ایس پی آر
- معروف پبلشر ، ڈرامہ نگار اور صحافی بی اے جمال رخصت ہو گئے
- بحری جہازوں پر حملوں کے بعد ایران دوبارہ نشانے پر : 80 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
- شارجہ سے آنے والا کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، پانچ افراد سوار تھے : ریسکیو آپریشن جاری

