ملتان : معروف شاعر اور دانشور نصیر ہمایوں اتوار کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔ ان کی عمر 72 برس تھی۔ نصیر ہمایوں نے ابتدائی تعلیم ملتان سے حاصل کی ۔ نصیر ہمایوں کے والد کا نام ملک امیر سلطان تھا ۔ ان کا بچپن اور جوانی کا دور دولت گیٹ کے علاقے میں گزرا وہ معروف شاعر انوار انجم کے بہنوئی تھے ۔ گزشتہ 15 برس سے نصیر ہمایوں امریکا میں مقیم تھے ۔ وہ چند ماہ قبل ملتان آئے اور یہاں کی تقریبات میں بھر پور انداز میں شریک رہے ۔ گزشتہ رات انہوں نے زکریا یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے صوفی کانفرنس کے مشاعرے میں بھی شرکت کی ۔ ان کی نماز جنازہ کے وقت کا اعلان بعد میںکیا جائے گا ۔سخن ور فورم سمیت ملتان کی تمام ادبی تنظیموں نے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔
فیس بک کمینٹ