ملتان : ملک بھر میں رمضان المبارک کا آغاز ہو گیا ۔ ہفتہ کی شب رمضان کی پہلی نماز تراویح کے روح پرور اجتماعات ہوئے ، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے تھے ۔آج اتوار کو پہلا روزہ ہے۔ رمضان المبارک کے موقع پر قائم کئے گئے سرکاری رمضان بازاروں میں بھی اشیائے خورد و نوش منہ مانگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں۔ شدید گرمی لوڈ شیڈنگ اور بے پناہ مہنگائی کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد اس ماہ مقدس کی رحمتیں سمیٹنے کے لئے پر جوش ہے ۔ ’’گردو پیش‘‘ کی جانب سے آپ سب کو ماہ رمضان کے آغاز پر دلی مبارک باد
فیس بک کمینٹ