انگلینڈ اور ویلز میں کھیلی جانے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ انگلینڈ نے جو روٹ، ایلکس ہیلز اور کپتان ایئن مورگن کی عمدہ بلے بازی کی بدولت 306 رنز کا ہدف 48ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جو روٹ نے سب سے زیادہ 133، ایلکس ہیلز نے 95 اور مورگن نے 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ سنچری سکور کرنے پر جو روٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
فیس بک کمینٹ