ابتدائی خبر
تہران : ایرانی میڈیا کے مطابق بدھ کو نامعلوم مسلح افراد نے تہران میں پارلیمنٹ کی عمارت کے علاوہ انقلابِ ایران کے بانی آیت اللہ خمینی کے مزار پرحملہ کر دیا ۔ ابتدائی طور پر مےعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ نامعلوم مسلح افراد نے تہران میں پارلیمنٹ کی عمارت میں فائرنگ کی جبکہ انقلابِ ایران کے بانی آیت اللہ خمینی کے مزار پر فائرنگ اور خودکش حملہ کیا گیا ۔ زخمیوں کی تعداد کے حوالے سے متضاد خبریں آرہی ہیں۔ فارس نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ تین مسلح افراد نے جنوبی تہران میں واقع مزار پر حملہ کیا۔
نیم سرکاری خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ان میں سے دو نے زائرین پر فائرنگ کی جبکہ تیسرے نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ ایک عینی شاہد نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ بڑی تعداد میں سکیورٹی فورسز پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موجود ہیں۔ ایک نیوز ایجنسی نے پارلیمنٹ کے ایک رکن الیاں حضراتی کے حوالے سے کہا ہے کہ پارلیمینٹ پر متعدد افراد نے حملہ کیا جنھوں نے اے کے 47 رائفلز اٹھا رکھی تھیں۔ انھوں نے بتایا کہ دو نے کلاشنکوف رائفلیں اٹھا رکھی تھیں جبکہ ایک کے پاس پسٹل تھا۔ خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حملے میں دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق بظاہر پارلیمینٹ اور مزار پر ایک ہی وقت میں حملہ ہوا۔
فیس بک کمینٹ