لندن : انگلینڈ اور ویلز میں کھیلنے جانے والی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے نویں میچ میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ نیوزی لینڈ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے جبکہ بنگلہ دیش کی سیمی فائنل میں رسائی تب تک یقینی نہیں گی جب تک انگلینڈ کل (ہفتہ) کو ہونے والے میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے دے۔ جمعے کو ٹورنامنٹ کے کئی اور میچوں کی طرح بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والا ٹورنامنٹ کا نواں میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا جہاں ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کی اور بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 266 رنز کا ہدف دیا۔ بنگلہ دیش نے 266 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 49ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ بنگلہ دیش کی کامیابی میں شکیب الحسن اور محمود اللہ کی دو سو رنز سے زائد شراکت داری نے اہم کردار ادا کیا۔ دونوں بلے بازوں نے نہ صرف اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا بلکہ اپنی اپنی سنچری بھی مکمل کی۔ شکیب الحسن 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمود اللہ 102 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
فیس بک کمینٹ