اسلام آباد : سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے اثاثوں کی تفتیش کے لیے تشکیل کردہ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے وزیراعظم کو طلب کرلیا ہے اور وزیراعظم نواز شریف کو جے آئی ٹی کا سمن بھی موصول ہوگیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو گزشتہ روز جے آئی ٹی کی جانب سے سمن موصول ہوا تھا جس کے بعد پارٹی رہنماؤں اور قانونی مشیروں سے مشاورت کی گئی جہاں سمن کی تعمیل کرتے ہوئے پیش ہونے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم سمن کے مطابق جمعرات کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز پانچ مرتبہ جے آئی ٹی کےسامنے پیش ہوچکے ہیں جبکہ چھوٹے صاحبزادے حسن نواز دومرتبہ پیش ہوئے، اس کے علاوہ نیشنل بینک کے سربراہ سمیت دیگر بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔
فیس بک کمینٹ