سرگودھا : انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی ضمانت کی درخواست منظور کیے جانے کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کردیا گیا۔ اس موقع پر عوامی راج پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد ڈسٹرکٹ جیل کے باہر موجود تھی جنہوں نے جمشید دستی کا پرتپاک استقبال کیا۔ ڈسٹرکٹ جیل کے باہر موجود میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے از خود نوٹس لینے پر میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں، اللہ نے مجھے نئی زندگی دی ہے۔ انہوں نے کا مجھے وسیب کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے پر سزا دی گئی لیکن میںیہ آواز بلند کرتا رہوں گا ۔ جمشید دستی رہائی کے بعد ملتان روانہ ہو گئے ۔
فیس بک کمینٹ