کوئٹہ: افغان سرحد کے قریب چمن کے علاقے میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) قلع عبداللہ ساجد خان مہمند کی گاڑی کے قریب خود کش دھماکے کے نتیجے میں ڈی پی او شہید اور دو پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق خود کش دھماکا عید گاہ کے علاقے میں بوغرا روڈ پر ہوا، جس میں ڈی پی او قلعہ عبداللہ ساجد خان مہمند کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ڈی پی او قلع عبداللہ سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے تھے، جن کو علاج کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ڈی پی او شہید ہوگئے۔ دھماکے کے فوری بعد فورسز اور ریسکیو کا عملہ جائے وقوع پر پہنچا اور امدادی سرگرمیوں کو آغاز کیا۔ اس علاوہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر جائے وقوع سے شواہد جمع کیے اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔
فیس بک کمینٹ