• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
اتوار, مئی 28, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید زاہد حسین گردیزی کی یادیں : میر غوث بخش بزنجو ، قسور گردیزی اور نیپ
  • آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا
  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 6 شدت کا زلزلہ
  • ایجنسیوں نے دو طرح کی منصوبہ بندی کی گفتگو پکڑلی، اس پر آج رات عمل ہونا تھا: وزیر داخلہ
  • پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل۔۔قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے: وزیراعظم شہباز شریف
  • خالد مسعود خان کا کالم:ویسپا سکوٹر‘ تاریخی عمارات اور تجاوزات
  • رؤف کلاسراکا کالم:ظفرالطاف سے پی ٹی آئی تک
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:ملکی معیشت، سیاسی استحکام اور مقام عبرت
  • عطا ء الحق قاسمی کا کالم:میں اور میرے ’’مسائل‘‘
  • امتیاز عالم کا کالم:چراغ سب کے بجھیں گے؟
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»ہم جے آئی ٹی رپورٹ پر عملدرآمد کے پابند نہیں : سپریم کورٹ
اہم خبریں

ہم جے آئی ٹی رپورٹ پر عملدرآمد کے پابند نہیں : سپریم کورٹ

رضی الدین رضیجولائی 17, 20170 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں وزیراعظم نواز شریف،ان کے بچوں اور اسحاق ڈار کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں میں پاناما کیس میں تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے اسے مسترد کر دیا گیا ہے۔
یہ درخواستیں پیر کی صبح سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ پر سماعت سے قبل جمع کروائی گئیں۔
اعتراضات پر مشتمل درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی حدود سے تجاوز کیا اور جو رپورٹ پیش کی اس میں نام نہاد شواہد شامل کیے گئے ہیں لہذا اس رپورٹ کو اور شریف خاندان کے خلاف درخواست کو مسترد کیا جائے۔ مدعا الیہان کی جانب سے جے آئی ٹی کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو جن 13 سوالات کے جوابات معلوم کرنے کو کہا تھا ان پر کوئی کام نہیں کیا گیا اور کمیٹی نے اپنی حدود سے تجاوز کیا۔
عدالت میں جمع کروائے جانے والے اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے اور رپورٹ میں غیر جانبداری کا عنصر موجود نہیں ہے۔
شریف خاندان اور ان کے وکلا نے رپورٹ کی جلد 10 کی نقل حاصل کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔ یہ جلد جے آئی ٹی کی درخواست پر سپریم کورٹ نے خفیہ رکھنے کا حکم دیا تھا۔ شریف خاندان کا کہنا ہے کہ جلد نمبر دس کے حوالے سے اگر نواز شریف کوئی الگ درخواست دائر کرنا چاہیں تو اس کی اجازت بھی دی جائے۔ پاناما کیس میں مزید تحقیقات کے لیے بنائی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ آنے کے بعد جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی خصوصی بینچ نے پیر کو اس معاملے کی سماعت دوبارہ شروع کی۔ سماعت کے دوران پہلے مدعیان کے وکلا نعیم بخاری، آصف توفیق اور شیخ رشید نے دلائل دیے جبکہ شریف خاندان کے وکیل خواجہ حارث منگل کو اپنے دلائل دیں گے۔ دلائل کے دوران درخواست گزار عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ اس رپورٹ میں ایسے حقائق سامنے آئے نہیں جن کی دوبارہ تحقیقات کی ضرورت نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر عدالت یہ سمجھے کہ اس معاملے میں قانونی موشگافیاں رہ گئی ہیں تو عدالت نواز شریف کو طلب کر سکتی ہے اور ان کا بیان ریکارڈ کیا جا سکتا ہے تاہم اس صورت میں انھیں بھی ان پر جرح کی اجازت بھی ملنی چاہیے۔ سماعت کے دوران جسٹس اعجاز افضل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے لیے جے آئی ٹی کی سفارشات پر عمل درآمد لازم نہیں ہے اور اس معاملے کو قانون کے تناظر میں دیکھا جائے گا۔
خیال رہے کہ عدالت نے جب 17 جولائی کو اس معاملے کی سماعت کا اعلان کیا تھا تو فریقین سے یہ بھی کہا تھا کہ اب وہ پاناما کیس میں عدالتی فیصلے اور جے آئی ٹی کی رپورٹ پر بات کریں اور ایسے دلائل نہ پیش کیے جائیں جو اب تک دیے جا چکے ہیں۔

فیس بک کمینٹ

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleقندیل بلوچ کی خیراتی برسی اور دکھی والدین کی فریاد ۔۔ انیلہ اشرف
Next Article آمروں کے دست راست شریف الدین پیرزادہ کا انجام : کہتا ہوں سچ / شاکر حسین شاکر
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

مئی 28, 2023

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 6 شدت کا زلزلہ

مئی 28, 2023

ایجنسیوں نے دو طرح کی منصوبہ بندی کی گفتگو پکڑلی، اس پر آج رات عمل ہونا تھا: وزیر داخلہ

مئی 28, 2023

Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • سید زاہد حسین گردیزی کی یادیں : میر غوث بخش بزنجو ، قسور گردیزی اور نیپ مئی 28, 2023
  • آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا مئی 28, 2023
  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 6 شدت کا زلزلہ مئی 28, 2023
  • ایجنسیوں نے دو طرح کی منصوبہ بندی کی گفتگو پکڑلی، اس پر آج رات عمل ہونا تھا: وزیر داخلہ مئی 28, 2023
  • پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل۔۔قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے: وزیراعظم شہباز شریف مئی 28, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصارئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.