اہم خبریں

این اے 120 کا ضمنی انتخاب : مسلم لیگ ن کا مریم نواز کے نام پر غور

لاہور: برطرف وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے لاہور کے حلقہ این اے 120 میں ضمنی الیکشن کے لیے پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار کا حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے تاہم پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس نشست کے ٹکٹ کے لیے سابق خاتونِ اول بیگم کلثوم یا ان کی بیٹی مریم نواز کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ایک پارٹی عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ ‘پارٹی اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر لیگی امیدواروں کے لیے اب تک بیگم کلثوم اور مریم نواز کے نام بالترتیب پہلی اور دوسری ترجیح کے طور پر سامنے آئے ہیں’۔ عہدیدار کا نواز شریف کے حوالے سے کہنا تھا کہ ان کی لاہور آمد کے بعد مشاورتی اجلاس میں امیدوار کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker