گجرات: سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی میں شامل ایلیٹ فورس کی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 15 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد جی ٹی روڑ سے قافلے کی صورت میں لاہور جانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی گجرات کے قریب لالہ موسیٰ سے گزر رہی تھی کہ ایلیٹ فورسز کی گاڑی کی ٹکر سے 15 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔جائے حادثے پر موجود جاں بحق بچے حامد چغتائی کے والد بیٹے کی لاش کو دیکھ کر ہوش ہوگئے بعد ازاں انھیں اور بچے کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بچے کا والد رکشہ ڈرائیور ہے ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بچے کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقامی قیادت کو فوری طور پر متاثرہ خاندان کے پاس پہنچ کر تعاون کرنے کی ہدایت کی
فیس بک کمینٹ