لاہور : نام ور صحافی اور روزنامہ دنیا کے گروپ ایڈیٹر سہیل وڑائچ نے پاکستان کو خیر باد کہہ دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وہ امریکہ منتقل ہو گئے ہیں ۔ ان کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ سہیل وڑائچ ایک سال کے لئے امریکہ گئے ہیں انہیں وہاں کسی پراجیکٹ کے سلسلے میں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اور کام مکمل ہونے کے بعد وہ پاکستان واپس آ جائیں گے ۔ تاہم بعض حلقوں کے مطابق وہ اب مستقل طور پر امریکہ میں ہی قیام کریں گے ۔ روزنامہ دنیا کی پرنٹ لائن سے بھی ان کا نام ہٹا دیا گیا ہے ۔
فیس بک کمینٹ