لاہور کے تاریخی قذافی سٹیڈیم میں آزادی کپ کے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ورلڈ الیون کو پاکستان نے باآسانی 20 رنز سے ہرا دیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے بیس اوورز میں 197 رنز بنائے اور اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ ابر اعظم 86 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ شعیب ملک نے بھی صرف 29 گیندوں پر 38 رنز بنا کر ان کا اچھا ساتھ دیا۔
ورلڈ الیون کی ٹیم اپنے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 177 رنز بنا سکی۔ ورلڈ الیون کی جانب سے چار کھلاڑیوں نے 20 سے 30 کے درمیان سکور کیے لیکن کوئی اس سے آگے سکور نہ بڑھا سکا۔ پاکستان کی جانب سے سہیل خان، رمان ریئس اور شاداب خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
فیس بک کمینٹ