لاہور : این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نون کی امیدوار کلثوم نواز شریف نے پی ٹی کی ڈاکٹر یاسمین راشد کو شکست دے دی ۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 لاہور میں ضمنی انتخاب میں پولنگ کا وقت مکمل ہونے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوگیا ہے ۔220 پولنگ اسٹیشنوں سے حاصل ہونے والے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کلثوم نواز نے 13 ہزار سےزائد ووٹوں سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ڈاکٹریاسمین راشد کو شکست دے دی۔کلثوم نواز نے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق 61 ہزار254 ووٹ حاصل کیے، ڈاکٹر یاسمین راشد نے 47 ہزار66 ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار شیخ یعقوب 4 ہزار174 ووٹ لےکرتیسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے فیصل میر 2 ہزار520 ووٹ لےکرچوتھے نمبرپررہے۔این اے 120 میں پولنگ اسٹیشنز کی مجموعی تعداد 220 ہے جبکہ 44 امیدوار انتخاب میں حصہ لے رہے تھے۔مسلم لیگ نواز کے کارکنوں کی جانب سے نتائج کے آتے ہی جشن منایا گیا ہے اور مسلم ہاؤس میں جمع ہوئے جہاں مریم نواز نے خطاب کیا۔مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کلثوم نواز کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ ‘مسلم لیگ کے شیرو آپ کو مبارک ہو اور سب سے پہلے اللہ کا شکر کرو کہ اللہ نے آپ کے لیڈر نواز شریف کو سرخرو کیا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘نواز شریف اور والدہ کا فون آیا اور انھوں نے کہا کہ سب سے پہلے کارکنوں کا شکریہ ادا کرنا’۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ ‘آج آپ نے ثابت کیا کہ آپ میاں صاحب سے محبت کررہے ہیں اور آج آپ نے نہ صرف ان سے مقابلہ کیا جو میدان میں کہیں نظر کہیں نظر آتے تھے اور جو کبھی کبھی نظر آتے تھے’۔انھوں نے کہا کہ ‘این اے 120 نے منتخب وزیراعظم کے ساتھ ہونے والے سلوک کو دل پر لیا ہے اور یہ آپ کی نواز شریف کے لیے محبت تھی کہ آج ان سب قوتوں کی ناکامی ہوئی جنھوں نے نواز شریف کے گرد گھیرا ڈالا تھا’۔
فیس بک کمینٹ