ہری پور : ہری پور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں تشدد کے بعد ہلاک ہونے والے طالبعلم مشعال خان کے قتل کیس میں 57 ملزمان پرفرد جرم عائد کردی۔ ہری پور سینٹرل جیل کے اندر ہونے والی سماعت کے دوران ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔اس کیس کی اگلی سماعت کل (20 ستمبر) کو ہوگی اور باقاعدہ ثبوتوں کے ساتھ دلائل کا آغاز کیا جائے گا، جہاں مشعال کے والد اقبال خان بھی پیش ہوں گے۔واضح رہے کہ رواں برس 13 اپریل کو مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں گستاخی کے الزام میں شعبہ ابلاغ عامہ کے 23 سالہ طالب علم مشعال خان کو تشدد کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔مشعال خان کے قتل کے الزام میں 57 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا، جن پر آج فرد جرم عائد کی گئی۔
فیس بک کمینٹ