اہم خبریں

میکسیکو میں شدید زلزلہ ، بڑے پیمانے پر تباہی اور ہلاکتیں

میکسیکو : میکسیکو میں شدید زلزلے کے باعث دارالحکومت میکسیکو سٹی میں کئی عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں اور شہر میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں افراتفری پھیلی ہوئی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک 50 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔ بی بی سی کے مطابق سات اعشاریہ ایک کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ اس شدید زلزلے کے بعد ٹیکسیکو سٹی کا ہوائی اڈا بند کر دیا گیا ہے۔ شہر میں عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق منہدم عمارتوں تلے لوگ دبے ہوئے ہیں ۔یاد رہے کہ دو ہفتے قبل میکسیکو میں آٹھ اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 90 افراد ہلاک ہوئے تھے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز میکسیکو سٹی کے قریب پوبلا تھا اور اس کی گہرائی صرف 51 کلومیٹر تھی۔اطلاعات کے مطابق میکسیکو سٹی کے کئی علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔یہ زلزلے اس وقت ایا ہے جب میکسیکو سٹی میں 1985 کے اس زلزلے کی یاد میں ریہرسل ہو رہی تھی جس میں 10 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker