ملتان :جوڈیشل مجسٹریٹ پرویز خان نےقندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی کو چار روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ مفتی عبدالقوی کو جمعرات کے روز عدالت میںپیش کیا گیا اس موقع پر مفتی عبدالقوی نے کہا کہ میں بے گناہ ہوں مجھے رات کو تھانے میں پانچ مرتبہ دل کا دورہ بھی پڑا ۔ وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا اور بعد ازاں مفتی قوی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کر لی گئی ۔ مفتی عبدالقوی گزشتہ روز عبوری ضمانت منسوخ ہونے کے بعد عدالت سے فرار ہو گئے تھے اور انہیں پولیس نے جھنگ جاتے ہوئے گرفتار کر لیا تھا ۔
فیس بک کمینٹ