اہم خبریں

حدیبیہ پیپر ملز کیس بھی کھل گیا : نواز اور شہباز کے خلاف سماعت 17 نومبر سے ہو گی

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیے گئے سابق وزیر اعظم اور حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کے سربراہ نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف حدیبیہ پیپرز مل کے مقدمے کو دوبارہ کھولنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔یہ درخواست قومی احتساب بیورو نے لاہور ہائی کورٹ کے سنہ 2014 کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔ سپریم کورٹ کی طرف سے اگلے ہفتے کے لیے جاری کی گئی مقدمات کی کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس کے بعد سپریم کورٹ کے سب سے سینیئر جج آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نیب کی اس درخواست کی سماعت 13 نومبر کو کرے گا۔

فیس بک کمینٹ
Tags

متعلقہ تحریریں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker