اہم خبریں

پورے پنجاب میں احتجاج : تعلیمی ادارے اور پٹرول پمپ بند ، کئی مقامات پر ٹرینیں روک دی گئیں‌

لاہور : صوبے بھر میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے دو دن کے لیے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود نے کہا ہے کہ دھرنوں کی وجہ سے پیر اور منگل کو دو دن تک اسکول کالجز بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بدھ کو کھلیں گے۔اس دورا ن یونیورسٹیاں بھی بند رہیں گی ۔ اس بارے میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام طلبا اور اساتذہ کی حفاظت کے لئے کیا گیا ہے ِ۔ حکومت نے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کو دیکھ کر کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا ختم کرانے کے لیے کیے گئے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں احتجاج اور مظاہرے کیے جارہے ہیں۔احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے کئی مقامات پر ٹرین سروس بھی معطل ہے ۔ ٹرینون کو متبادل روٹس پر چلایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے تمام ٹرینیں چار سے پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں ۔ پٹرول پمپوں کی بندش کے نتیجے میں بھی عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ پنجاب کےتمام شہروں میں پٹرول پمپ بند ہیں اور اگر یہ صورت حال برقار رہی تو ٹرانسپورٹ کی بندش سے مزید مسائل پیدا ہو سکتے ہیں ۔

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker