واشنگٹن : امریکی سینٹ میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے چیرمین جان کیری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے شاہ عبداللہ، مصر کے صدر حسنی مبارک اور اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہوبار بار مجھے کہتے رہے کہ ایران پر بمباری کرنا اشد ضروری ہے۔جان کیری واشنگٹن کے قومی چرچ میں جوہری ہتھیاروں میں تخفیف سے متعلق کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔جان کیری نے کہا ” مجھے ان رہنمائوں کی بات چیت کا ایک ایک لفظ اچھی طرح یاد ہے آپ کے لیے یہ کہنا بہت آسان ہے۔ اگر ہم نے ایران پر بم گرایا تو مجھے یقین ہے۔ کہ آپ ہی سب سے پہلے امریکا پر تنقید کریں گے اور پوری دنیا کے مسلمانوں کو ہمارےخلاف بھڑکایں گے، جان کیری نے قہقہہ لگاتے ہوئے بتایا ڈونالڈ ٹرمپ کو نہیں پتہ کہ ہم نے ایران سے ڈ یل کر کے امریکا اور دنیا کو عربوں کے جال میں پھسنے سے بچا لیا“۔جان کیری نے کہا اگر ہم ایسا نہ کرتے تو آج سعودی عرب، مصر اور ترکی بھی جوہری ہتھیاروں سےلیس ہوتے۔ جان کیری نے یہ بھی کہا کہ حزب اللہ سے اختلاف اپنی جگہ امریکا کو ایران سے سفارتی تحلقات پر توجہ دینی ہو گی۔اپنی بات چیت کے دوران جان کیری نے یہ نہیں بتایا کہ مذ کورہ بالا عالمی رہنماؤ ں سے ان کی بات چیت کب اور کہاں ہوئی تاہم ان کا کہنا تھا۔” سعودی حکمران بار بار ہمیں ایران پر حملے کا کہتے رہے“ ۔ یاد رہے مصر کے صدر حسنی مبارک کی حکومت کا خاتمہ 2011 فروری میں ہو گیا ۔جبکہ سعودی عرب کے شاہ عبداللہ جنوری 2015 میں دنیا سے رخصت ہوئے“۔
فیس بک کمینٹ