صوبے پنجاب میں لاہور سے راجن پور جانے والی بس تیز رفتاری اور شدید دھند کے باعث ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور سے راجن پور جانے والی بس خانیوال کے قریب ایم-4 موٹر وے انٹرچینج پر شدید دھند میں تیز رفتاری کے باعث سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس مسافر بس میں تقریباً 40 سے زائد مسافر سوار تھے۔
صبح سویرے ہونے والے ٹریفک حادثے کے زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا، جہاں ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ زیادہ تر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
فیس بک کمینٹ