نئی دہلی ۔۔بھارت میں گزشتہ برس دودھ کی پیداوار میں چھ فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ دنیا میں غیر معمولی طور پر سب سے زیادہ ہے۔ہندوستان کے وزیرِ زراعت رادھا موہن سنگھ کے مطابق اس وقت بھارت میں فی کس351 گرام سے زیادہ دودھ دستیاب ہے۔ یہی نہیں بھارت کی ڈیری مصنوعات میں بھی گزشتہ برس 19 فیصد اضافہ ہوا۔بھارت کے وزیرِ زراعت نے کہا کہ انکی حکومت کسانوں کی آمدنی میں اضافے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس کی بدولت کسانوں میں خوشحالی کا تناسب 20 فیصد بڑھ گیا ہے۔یاد رہے پاکستان میں فی کس دودھ کی دستیابی صرف 190 گرام ہے۔ عالمی ادارہ خوراک کے مطابق پاکستان کے صوبے پنجاب میں 2006 ءسے دودھ کی پیداوار غیر معمولی طور پر ابتری کا شکار ہے۔گزشتہ روزپاکستان کی عدالتِ عظمٰی کے چیف جسٹس نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ وہ خود بھی ایک طویل عرصہ تک غیر معیاری دودھ کا استعمال کرتے رہے۔
فیس بک کمینٹ