ممبئی : بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان اپنی آنے والے فلم ‘زیرو’ میں ایک بونے یا ٹھگنے آدمی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔اس فلم کے ٹریلر کی لانچ کے موقعے پر شاہ رخ خان نے بتایا کہ ان کی کردار کے لیے انتہائي اعلی قسم کی ویژوئل تکنیک کا استعمال کیا گيا ہے جسے بنانے میں دو سال کا وقت لگا ہے۔آنند ایل رائے کی ہدایت میں بننے والی اس فلم میں مختلف قسم کے ویژوئل ایفکٹس کا استعمال کیا گیا ہے اور اس کام کا ذمہ شاہ رخ خان کی ریڈ چلیز وی ایف ایکس کو دیا گیا ہے۔پہلے بھی فلموں میں سپیشل ایفکٹس کے ذریعے چھوٹے کو بڑا اور بڑے کو چھوٹا دکھایا جاتا رہا ہے۔ کمال حسن نے فلم ‘اپو راجہ’ میں اور انوپم کھیر نے فلم ‘جان من’ میں بونے شخص کا کردار ادا کیا ہے۔ماہرہ خان کی پہلی بالی وڈ میں ان کی پہلی فلم جس میں وہ شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئین گی ۔ اس کے علاوہ بہت سی ہالی وڈ فلموں میں کردار کو بونا دکھانے والی تکنیک کا استعمال کیا گيا ہے۔ ان میں ایک سے زیادہ افراد کو بونا دکھایا گيا ہے۔فلموں میں بونا دکھانے کے لیے مخصوص تکنیک استعمال ہوتی ہیں اور زیرو فلم میں بھی ان کا استعمال کیا گیا ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )
فیس بک کمینٹ