واکیسو : ایک سے زیادہ شادیاں کرنا تو معمول کی بات ہے مگر یہاں خبر یہ ہے کہ افریقی ملک یوگنڈا کے ایک 50 سالہ مرد آہن نے ایک ہی دن میں تین خواتین سے شادی کرکے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ العربیہ کے مطابق مختلف اخباری ویب سائیٹس کے مطابق ایک ہی روز شادیاں کرنے والے شخص کی دو بیویاں آپس میں سگی بہنیں ہیں۔اگرچہ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اپنے طور یوگنڈا میں پیش آنے والے اس واقعے کی تصدیق کی کوشش کی مگر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی البتہ این ٹی وی نے یوٹیوب پر پوسٹ ایک فوٹیج کی مدد سے اس کی تصدیق کی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ایک ہی دن میں تین شادیاں کرنے والے صاحب مسلمان بتائے جا رہے ہیں۔ ان کی تین میں سے ایک بیوی کی عمر 48 سال ہے، دوسری کی 27 اور تیسری کی 24 سال بتائی جاتی ہے۔ یوگنڈا کے علاقے واکیسو میں ہونے والی اس شادی کی تقریب کی فوٹیج العربیہ ڈاٹ نیٹ نے بھی پوسٹ کی ہے۔
بشکریہ : ( خبر والے )
فیس بک کمینٹ