لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے انسدادِ دہشتگردی کی عدالت کو زینب قتل کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرتے ہوئے چالان پیش کیے جانے کے بعد سات دن میں فیصلہ سنانے کا حکم دیا ہے۔یہ ہدایت لاہور ہائی کورٹ کے ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جیوڈیشری کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے جمعرات کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک کے جج شیخ سجاد احمد کو لکھے گئے خط میں جاری کی گئی ہے۔ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے ہدایت جاری کی جاتی ہے کہ زینب قتل کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے اور اس کا فیصلہ قانون کے مطابق چالان پیش کیے جانے کے بعد سات دن میں یقینی بنایا جائے۔
فیس بک کمینٹ