اسلام آباد:سپریم کورٹ نے میڈیا کے ملازمین کےلئے ویج بورڈ کے نفاذ کاحکم جاری کردیا۔ سپریم کورٹ نے حکم ندائے ملت اخبار کیس میں دیا۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سر برا ہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ندائے ملت ملازمین نے ویج بورڈ کے نفاذ کیلئے ٹریبونل میں درخواست دائر کی تھی۔ ٹریبونل نے ندائے ملت اخبار کو ویج بورڈ کے نفاذ کا حکم دیا تھا۔ ٹریبونل حکم کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی اپیل خارج کردی تھی۔سپریم کورٹ نے ویج بورڈ کے نفاذ کے فیصلے کے خلاف اخبار ندائے ملت کی اپیل خار ج کردی۔
فیس بک کمینٹ