الماتے : قازقستان میں ایک نوجوان خاتون کے بھیس میں مقابلہ حسن میں حصہ لینے پہنچ گیا، ججز کی آنکھوں میں دھول جھونک کر فائنل تک رسائی حاصل کی لیکن پھر خود ہی بھانڈا پھوڑ دیا۔چوبیس سالہ Ilay Dyagilev نامی نوجوان نے خوبرو حسینہ کے بھیس میں تصاویر بنوا کر اپنی درخواست گزشتہ دنوں منعقد ہونے والے مس ورچوئل قازقستان کے مقابلے کیلئے بھیجی اور 40ہزار درخواستوں میں سے اس کا نام بھی مقابلے کیلئے منتخب کرلیا گیا۔نوجوان حسینہ کا روپ دھار کر نہ صرف مقابلے میں شرکت کیلئے پہنچا بلکہ ججز کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے فائنل تک بھی رسائی حاصل کرلی۔بعد ازاں نوجوان نے فائنل میں حصہ لینے سے قبل اپنی جعلسازی کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے اپنا اصل روپ سب کو دکھا دیا۔
فیس بک کمینٹ